اشاعتیں

Mazlum ki baddua | مظلوم کی بددعا | Khamosh dua Jo sirf Allah sunta hai | mazloom ki aah

تصویر
Mazlum ki baddua مظلوم کی بددعا پتہ ہے آنسو کیا ہے؟آنسو ایک بہت ہی خاموش دعا ہے جو کسی انسان کو دیکھائی نہیں دیتا اور اگر دیکھ بھی گیا تو ڈھکوچلے"ڈھونگی" ڈرامے باز" چال شاجی"مطلبی" مکاری" فریبی" دوکھے باز"اور نہ جانے کیا کیا نام دیتے ہیں۔ شکر ہے ہمارے آنسوؤں کا کوئی رنگ نہیں ہوتا ورنہ درد میں ڈوبے لوگوں کا صبح کے اجالے میں رنگین تکیئے سب کے راز کھول دیتے لاکھ چھپانے کے بعد بھی ان کے سامنے آپ کے راز کھل ہی جاتے ہیں جو آپ کے خیر خواہ ہوتے ہیں۔ جو آنسوؤں کو پڑھنے کا سلیقہ جانتے ہیں وہ بہتے ہوئے آنسوؤں کو پڑھ لیتے ہیں جن آنسوؤں کو آپ چھپانا چاہتے ہیں وہ آنسو نہ چاہتے ہوئے بھی آنکھوں سے اچانک ان کے سامنے گر پڑتے ہیں پھر زبان کو کچھ بھی بیان کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی آپ کے آنسو سب کچھ بیان کر دیتا ہے ( ان کو والدین کہتے ہیں )۔  آپ کے کچھ زخم بڑے ہی گہرے اور بےرحم ہوتے ہیں جو ہمیشہ زندگی بھر آپ کے ساتھ رہتے ہیں کبھی دلوں میں درد بن کر؛ تو کبھی آنکھوں میں آنسوں بن کر؛ کبھی دماغ میں ناسور بن کر؛ کبھی جسم پر زخم بن کر اور کبھی قدم سے قدم ملاتے ہوئے بےعزتی بن...

(SADQA KARNE KI KYA FAZILAT HAI). WHAT is the benefit of giving sadqa .

تصویر
ہر شخص پر صدقہ فطر واجب ہے جو ان کو ادا نہ کرے سخت گناہ گار ہوگا۔ صدقہ دینے کا بہت بڑا ثواب ہے اور  دنیا و آخرت میں اس کے بڑے بڑے فوائد و منافع ہیں چنانچہ اس کے بارے میں، میں یہاں چند حدیثیں لکھتی ہوں ان کو غور سے پڑھیں اور ہمارے پیارے رسول ﷺ کی مقدس فرمان پر عمل کریں، اپنی دنیا و آخرت کو سنواریں۔دنیا چند دنوں کا ہے اور آخرت ہمیشہ ہمیشہ کے لئے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول ﷺ نے فرمایا: جب اللہ تعالی نے (زمین) کو پیدا فرمایا تو ہلنے لگی تو اللہ تعالی نے (پہاڑوں) کو پیدا فرمایا اور زمین کو پھاڑ کے سہارے پر ٹھہرا دیا یہ دیکھ کر فرشتوں کو پہاڑ کی طاقت پر بڑا تعجب ہوا اور انہوں نے عرض کیا کہ اے پروردگار کیا تیری مخلوق میں (پہاڑوں) سے بھی بڑھ کر طاقتور کوئی چیز ہے؟ تو اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا:(لوہا) تو فرشتوں نے کہا تیری مخلوق میں (لوہے) سے بھی بڑھ کر طاقتور کوئی چیز ہے؟ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہاں (آگ) تو فروشوں نے پوچھا کہ کیا (اگ) سے بھی بڑھ کر کوئی طاقتور چیز تیری مخلوق میں ہے؟ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہاں (پانی) پھر فرشتوں نے سوال کیا کہ کیا تیری مخلوق میں پا...

(Chor ki shakal me shaitan ke hakekat baat ). shaitan in the face of thief , real story . چور کی شکل میں شیطان

تصویر
ایک مرتبہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کو صدقہ فطر کی حفاظت کے لیے مقرر فرمایا۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ رات بھر اس مال کی حفاظت فرماتے رہے۔ ایک رات چور آیا اور مال چرانے لگا۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ نے اسے دیکھ لیا اور اسے پکڑ لیا اور فرمایا: میں تجھے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کروں گا ، چور نے کہا کہ خدا را مجھے چھوڑ دو میں چوری کے ارادے سے نہیں آیا۔ میں محتاج ہوں  حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کو رحم آ گیا اور اسے چھوڑ دیا۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ، صبح جب بارگاہ رسالت میں حاضر ہوئے، تو حضور ﷺ نے مسکرا کر فرمایا: کیا ابو ہریرہ رات والے تمہارے قیدی (چور) نے کیا کیا ؟۔  حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ نے عرض کیا: حضور ﷺ اس نے اپنی عیال داری اور محتاجی بیان کی تو مجھے رحم آگیا اور میں نے چھوڑ دیا: حضور ﷺ نے فرمایا: اس نے تم سے جھوٹ بولا,, خبردار رہنا آج رات وہ پھر آئے گا، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ: میں دوسری رات بھی اس کی انتظار میں رہا، کیا دیکھتا ہوں کہ وہ پھر واقع آ پہنچا اور م...

(Dunya ka Pahala Rishta kya hai) What was the First Relationship in the World . دنیا کا پہلا رشتہ\ میاں بیوی

تصویر
دنیا کو جو پہلا رشتہ اللہ تعالیٰ نے بنایا وہ بابا آدم علیہ السلام اور ماں حوا کا، یعنی میاں بیوی کا۔  اسکے بعد ہی ماں، باپ،بیٹا، بیٹی، بہن، بھائی، چاچا، چاچی، مامو،مامی، نانا، نانی، خالہ، دوست، دنیا کے سارے رشتے اس کے بعد ہی بنے ہیں۔ بیشک والدین کا درجہ بہت بڑا ہے کہ باپ جنت کا دروازہ تو ماں کے قدموں تلے جنت ہے,, لیکن دنیا میں سب سے پہلا رشتہ میاں بیوی کا اللہ تعالی نے بنایا: جس کو نبھانےکے لئے محبت، عزت، اور سب سے اہم احساس ہوتا ہے۔ اگر احساس کو نکال دیا جائے تو اس میں عزت پہلے ختم ہو جاتی ہے اور جب عزت ختم ہو گئی تو محبت ہے مجھے تم سے یہ صرف کہنے کی بات رہ جاتی ہے اور پھر یہ رشتہ کھوکھلا ہوجاتا ہے۔ اس رشتے کو کھوکھلا ہونے کی بہت سی وجہ ہوتی ہے: کبھی شوہر بیوی کی باتوں کو نہیں سمجھ پاتا۔ کبھی بیوی شوہر کی باتیں نہیں سمجھ پاتی ۔ کبھی اپنے من سے ایک دوسرے کی باتوں کا غلط مطلب نکال دینا۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر جھگڑا کر کے ایک دوسرے کو بے عزت کرنا۔ ایک دوسرے پر شک کرنا۔ ایک دوسرے پر الزام تراشی کرنا۔ ایک دوسرے کے گھر والوں کو برا بھلا کہنا۔ ایک دوسرے میں عیب تلاش کرنا۔ ایک دوسرے کو ٹائم...

(Khofe Se Iman Me kya Fark Aata hai ? ) What Happens to Iman due to frighten ? خوف سے ایمان میں کیا فرق آتا ہے ?

تصویر
دل میں اگر خدا کا خوف موجود ہے تو اس کا لازمی طور پر عمل پر اثر پڑتا ہے خوف خدا کے بغیر اعمال میں وہ پاکیزگی پیدا ہو ہی نہیں سکتی جو کسی معاشرے کو ٹھوس اور جاندار بنیادوں پر قائم کرنے کے لیے ضروری ہوا کرتی ہے۔  اور نہ ہی انسان خدا کا قرب حاصل کر سکتا ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے نیک اور پاک بندوں کے لیے مخصوص کر رکھا ہے اس لئے ایمان کو خوف اور امید کے درمیان قرار دیا گیا ہے امید کی لاٹھی ہاتھ میں نہ ہو تو سالک کا سفر پرکیف اور ولولہ انگیز نہیں ہوتا۔حافظ دامن گیر نہ ہو تو قدم لغزش سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔یہ دونوں چیزیں مسافرکی زیادہ سفر ہوا کرتی ہیں اور انہیں کو سفر کی آفیت کا ضامن کہا جاسکتا ہے مومن کی مثال دنیا میں ایک مسافر کی ہے اور امید کے سرمایہ کا آرزو مند بھی ہوتا ہے اور خوف کا محتاج بھی ہے یہ سرمایہ جس کے پاس جس قدر زیادہ ہو گا اور اسی نسبت سے مومن کہلائے گا۔امیدوں کے خوف سے بے نیاز انسان خواہ اس خوش فہمی میں مبتلا رہے گا کہ وہ مومن کامل ہے لیکن زبانیں معیار کے مطابق اس کے ایمان کی ایک قالب بے جان سے زیادہ حیثیت نہیں۔ جسم بیمار ہو جاتا ہے غذا مزا نہیں دیتی اور دل بیمار ہو جاتا ہے ت...

(SAHABA EKRAM KI ZINDAGI KAISI THI) .HOW WAS THE LIFE OF SAHABA EKRAM . صحابہ کرام ؓ کی زندگی

تصویر
صحابہ کرام کی زندگی پر ہمیں ایک نظر ضرور ڈالنا چاہیے۔  اس ہمیں یہ معلوم ہوگا کہ وہ بھی کس طرح تاجدار رسالت کے فیض صحبت سے متاثر تھے۔ ان میں زہدودرع کا مادہ بدرجہ اتم موجود تھا وہ پورے طور پر اللہ کے طرف متوجہ تھے اور دنیا سے بیزار۔ مرکز صداقت حضرت ابو بکر کا قول ہے: جس نے معرفت الٰہی کا مزا چک لیا ، وہ ماسوا اللہ سے بے نیاز ہو جاتا ہے۔ اور لو سے اسے وحشت ہونے لگتی ہے ۔ منبع عدالت حضرت عمر فاروق ؓ کا مقولہ ہے: کہ زندگی کی بہترین چیز صبر ہے ۔  مصدر سخاوت حضرت عثمان غنی ؓ کے عین قتل کے وقت بھی سامنے قرآن موجود تھا اور آپ قرآن پاک کی تلاوت فرما رہے تھے۔  تاجدار حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی پیوند لگی قمیض کو دیکھ کر کسی نے سوال کیا کہ ائے امیر المومنین یہ کیوں ؟ آپ نے فرمایا: ۔۔تاکہ دل خدا سے ڈرتا رہے۔ خلفائے راشدین سے قطع نظر کر کے دوسرے صحابہ ؓ کی زندگی کو دیکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ وہ بھی دنیا سے نفرت کرتے تھے اور رضائے الٰہی کے طالب رہتے تھے۔ تاکہ رب سے دور نہ جائے۔ اصحاب ؓ کی زندگی پر ایک سرسری نگاہ ڈالے تو حقیقت آئینہ بن کر سامنے آئے گی۔ اللہ تعالیٰ ہم مسلمانوں کو ا...

(KAINAT KYA HAI ?). WHAT IS KAINAT . کائنات کیا ہے ?

تصویر
کائنات کا ذرہ ذرہ معارف کا ایک مرقع ہے ۔  آبشار کے نغمیں، موجوں کے ترانے، لہروں کی روانی، دریا کا بہاؤ، پھولوں کی مہک،پھلوں کی لذت، بلبل کی چہک، سبزوں کی تازگی، ہوا کی ٹھنڈک علم و بصیرت کا ایک صحیفہ ہے۔ کائنات قدرت کا نگار خانہ، حکمت کا مرقع اور بصیرت کا آئینہ ہے۔ نظر اٹھی آئینہ سامنے۔آنکھ کھلی اور یہ نگار خانہ روبرو۔نگاہیں جمی اور اس مرقع کی تصویریں ایک ایک کر کے سامنے آنے لگی دل و دماغ دونوں نے دیکھا کہ یہ حسین تصویریں حکمت لطیف کے شیشے پر بنی ہوئی ہیں بنانے والا حکیم اور بناوٹ سراپا حکمت۔ ،،حکمت سمجھو، اہل نگاہ بنو۔ اب دیکھ لو پردے ہٹے اور کائنات کے حقائق سامنے آنے لگے اور دل و دماغ پر روشن ہونے لگا کہ قدرت کے قوانین کیا ہیں۔  ان پر عمل کرو اور ہوا پر اڑو، سمندر کے موجوں پر دوڑو، ان کی تہہ میں گھر بناؤ، قدرت کی مخفی خزانہ کھولو، ان کے جواہرات مصروف میں لاؤ اور فضا ہی پر قبضہ نہیں بلکہ ہر چیز مٹھی میں لے لو۔ کمال ان کے غلاموں کو آج بھی ہے نصیب۔ جو خشک شاخ پر ڈالی نظر ہری ہو جائے۔ یہ ہے خدا والوں کی نگاہ، یہ ہے ان کا قبضہ وقتدار۔ اسی لیے کہا گیا ہے۔ ان حضرات کی نگاہ میں سب کچ...

(Mard aur Aurat me kya fark hai)/ what is difference between Men and women . مرد، عورت برابر ہوتے ہیں

تصویر
ہمارے معاشرے کے کچھ لوگ  اکثر یہ بات کہتے ہیں کہ مرد اور عورت دونوں ابھی کے ٹائم پہ برابر ہیں جبکہ اگر صحیح نظریہ، صحیح طریقے سے دیکھا جائے تو یہ بات بلکل غلط ہے۔ مرد اور عورت کبھی برابر تھے نہ ہے اور نہ ہی کبھی برابر ہوں گے۔ بہرحال عورت مرد کے برابر ہے میں اس بات کے سرے سے مخالفت کرتی ہوں،،  یقیناً آپ لوگ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ میں خود ایک لڑکی ہو کر اس موقف کی مخالفت کیوں کر رہی ہو۔ تو بات کچھ یوں ہیں کہ مرد اور عورت کبھی برابر نہیں ہوسکتے ہیں جسمانی طور پر اور نہ ہی ذہنی طور پر۔،ہاں اگر یوں کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا دونوں کئی مقامات پر اپنی ذات میں پریئر اور پاورفل ضرور ہوتے ہیں۔ اب آپ کہیں گے کہ آج عورت مرد کے شانہ بشانہ چلتی ہے تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ مرد کے برابر ہوگئ؟  ہرگز نہیں" کبھی غور کیجئے کہ جب آپ چل رہے ہوں تو چاند بھی آپ کے ساتھ ساتھ چلتا ہے تو کیا آپ چاند کو بھی اپنے برابر مان لیں گے؟؟ ۔ نہیں نا،،" ہاں یہ درست ہے کہ مرد کھانا بنا سکتا ہے گھر کے سارے کام کاج کر سکتا ہے بچے بھی سنبھال سکتا ہے اور عورت نوکری کر کے پیسے کما سکتی ہے (10) لوگوں کا خرچ اٹھا ...