Mazlum ki baddua | مظلوم کی بددعا | Khamosh dua Jo sirf Allah sunta hai | mazloom ki aah

تصویر
Mazlum ki baddua مظلوم کی بددعا پتہ ہے آنسو کیا ہے؟آنسو ایک بہت ہی خاموش دعا ہے جو کسی انسان کو دیکھائی نہیں دیتا اور اگر دیکھ بھی گیا تو ڈھکوچلے"ڈھونگی" ڈرامے باز" چال شاجی"مطلبی" مکاری" فریبی" دوکھے باز"اور نہ جانے کیا کیا نام دیتے ہیں۔ شکر ہے ہمارے آنسوؤں کا کوئی رنگ نہیں ہوتا ورنہ درد میں ڈوبے لوگوں کا صبح کے اجالے میں رنگین تکیئے سب کے راز کھول دیتے لاکھ چھپانے کے بعد بھی ان کے سامنے آپ کے راز کھل ہی جاتے ہیں جو آپ کے خیر خواہ ہوتے ہیں۔ جو آنسوؤں کو پڑھنے کا سلیقہ جانتے ہیں وہ بہتے ہوئے آنسوؤں کو پڑھ لیتے ہیں جن آنسوؤں کو آپ چھپانا چاہتے ہیں وہ آنسو نہ چاہتے ہوئے بھی آنکھوں سے اچانک ان کے سامنے گر پڑتے ہیں پھر زبان کو کچھ بھی بیان کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی آپ کے آنسو سب کچھ بیان کر دیتا ہے ( ان کو والدین کہتے ہیں )۔  آپ کے کچھ زخم بڑے ہی گہرے اور بےرحم ہوتے ہیں جو ہمیشہ زندگی بھر آپ کے ساتھ رہتے ہیں کبھی دلوں میں درد بن کر؛ تو کبھی آنکھوں میں آنسوں بن کر؛ کبھی دماغ میں ناسور بن کر؛ کبھی جسم پر زخم بن کر اور کبھی قدم سے قدم ملاتے ہوئے بےعزتی بن...

(SAHABA EKRAM KI ZINDAGI KAISI THI) .HOW WAS THE LIFE OF SAHABA EKRAM . صحابہ کرام ؓ کی زندگی


صحابہ کرام کی زندگی پر ہمیں ایک نظر ضرور ڈالنا چاہیے۔ 


اس ہمیں یہ معلوم ہوگا کہ وہ بھی کس طرح تاجدار رسالت کے فیض صحبت سے متاثر تھے۔

ان میں زہدودرع کا مادہ بدرجہ اتم موجود تھا وہ پورے طور پر اللہ کے طرف متوجہ تھے اور دنیا سے بیزار۔ مرکز صداقت حضرت ابو بکر کا قول ہے: جس نے معرفت الٰہی کا مزا چک لیا ، وہ ماسوا اللہ سے بے نیاز ہو جاتا ہے۔ اور لو سے اسے وحشت ہونے لگتی ہے ۔ منبع عدالت حضرت عمر فاروق ؓ کا مقولہ ہے: کہ زندگی کی بہترین چیز صبر ہے ۔ 

مصدر سخاوت حضرت عثمان غنی ؓ کے عین قتل کے وقت بھی سامنے قرآن موجود تھا اور آپ قرآن پاک کی تلاوت فرما رہے تھے۔ 

تاجدار حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی پیوند لگی قمیض کو دیکھ کر کسی نے سوال کیا کہ ائے امیر المومنین یہ کیوں ؟ آپ نے فرمایا: ۔۔تاکہ دل خدا سے ڈرتا رہے۔

خلفائے راشدین سے قطع نظر کر کے دوسرے صحابہ ؓ کی زندگی کو دیکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ وہ بھی دنیا سے نفرت کرتے تھے اور رضائے الٰہی کے طالب رہتے تھے۔ تاکہ رب سے دور نہ جائے۔ اصحاب ؓ کی زندگی پر ایک سرسری نگاہ ڈالے تو حقیقت آئینہ بن کر سامنے آئے گی۔

اللہ تعالیٰ ہم مسلمانوں کو اصحابِ ؓ کی زندگی سے سیکھنے کی توفیق عطا فرمائے آمین 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

(KAINAT KYA HAI ?). WHAT IS KAINAT . کائنات کیا ہے ?

(Mard aur Aurat me kya fark hai)/ what is difference between Men and women . مرد، عورت برابر ہوتے ہیں