اشاعتیں

Mazlum ki baddua | مظلوم کی بددعا | Khamosh dua Jo sirf Allah sunta hai | mazloom ki aah

تصویر
Mazlum ki baddua مظلوم کی بددعا پتہ ہے آنسو کیا ہے؟آنسو ایک بہت ہی خاموش دعا ہے جو کسی انسان کو دیکھائی نہیں دیتا اور اگر دیکھ بھی گیا تو ڈھکوچلے"ڈھونگی" ڈرامے باز" چال شاجی"مطلبی" مکاری" فریبی" دوکھے باز"اور نہ جانے کیا کیا نام دیتے ہیں۔ شکر ہے ہمارے آنسوؤں کا کوئی رنگ نہیں ہوتا ورنہ درد میں ڈوبے لوگوں کا صبح کے اجالے میں رنگین تکیئے سب کے راز کھول دیتے لاکھ چھپانے کے بعد بھی ان کے سامنے آپ کے راز کھل ہی جاتے ہیں جو آپ کے خیر خواہ ہوتے ہیں۔ جو آنسوؤں کو پڑھنے کا سلیقہ جانتے ہیں وہ بہتے ہوئے آنسوؤں کو پڑھ لیتے ہیں جن آنسوؤں کو آپ چھپانا چاہتے ہیں وہ آنسو نہ چاہتے ہوئے بھی آنکھوں سے اچانک ان کے سامنے گر پڑتے ہیں پھر زبان کو کچھ بھی بیان کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی آپ کے آنسو سب کچھ بیان کر دیتا ہے ( ان کو والدین کہتے ہیں )۔  آپ کے کچھ زخم بڑے ہی گہرے اور بےرحم ہوتے ہیں جو ہمیشہ زندگی بھر آپ کے ساتھ رہتے ہیں کبھی دلوں میں درد بن کر؛ تو کبھی آنکھوں میں آنسوں بن کر؛ کبھی دماغ میں ناسور بن کر؛ کبھی جسم پر زخم بن کر اور کبھی قدم سے قدم ملاتے ہوئے بےعزتی بن...

What are the difficulties that women face in their life?

تصویر
عورت کی زندگی کا جنگ عورت کو جس روپ میں دیکھو وہ ہر روپ میں محبت صرف محبت ہے۔ بہت لوگ کہتے ہیں کہ عورت مسئلہ ہے اس میں لوگوں کا بھی کوئی قصور نہیں ہے انہوں نے عورت کو سمجھنے کی کبھی کوشش ہی نہیں کی اگر غور فکر کرو تو سمجھ آئے گا کہ عورت مسئلہ نہیں محبت ہے یہ بات صرف وہ مرد ہی سمجھ پائے گے جو عورت کے مقام کو سمجھتے اور پہچانتے ہیں؛ اس کی عزت کرتے ہیں" کم ظرف اور ہلکی طبیعت کے مالک بھلا عورت کے مقام کو کیا پہنچانے گا؟ ۔ عورت خدا کی بڑی اور بڑی نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت ہے، عورت دنیا کی آبادکاری اور دینداری میں مردوں کے ساتھ تقریبا برابر کی شریک ہے،، عورت مرد کے دل کا سکون، روح کی راحت، ذہن کا اطمینان، دل کا چین ہے، عورت دنیا کی خوبصورت چہرے کی ایک آنکھ ہے اگر عورت نہ ہوتی تو دنیا کی صورت کانی ہوتی ہے اس لیے عورت سب کے لیے قابل احترام ہے، عورت کا وجود انسانی تمدن کے لئے بے حد ضروری ہے اگر عورت نہ ہوتی تو مردوں کی زندگی جنگلی جانوروں سے بدتر ہوتی، عورت بچپن میں بھائی بہنوں سے محبت کرتی ہے، شادی کے بعد شوہر سے محبت کرتی ہے، ماں بن کر اولاد سے محبت کرتی ہے، اس لئے عورت دنیا میں پیا...

Four questions of Gabriel from our the RASOOL(SAW)ﷺ . Four sawal by Gabriel to our the RASOOL(SAW)جبرائیل علیہ السلام کا چار سوال، رسول پاکﷺ سے . ﷺ

تصویر
ﷺ Four questions of Gabriel from our the RASOOL(SAW)ﷺ حضرت عُمر بن خطابؓ بیان کرتے ہیں:ایک دن ہم رسول اللہﷺ کی مجلس مبارک میں بیٹھے تھے کہ اچانک سفید لباس میں ملبوس ایک شخص آیا، اس کا لباس نہایت صاف ستھرا اورسر کے بال بلکل سیاہ تھے۔ ہم میں سے کوئی اسے نہیں پہچانتا تھا۔   بہرحال، وہ شخص آپﷺ کے قریب آکر بیٹھ گیا اور عرض کیا :یامحمدﷺ: مجھ کو اسلام کی حقیقت کے بارے میں بتائیے، آپﷺ نے فرمایا: اسلام یہ ہے کہ تم اس بات کی گواہی دو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور یہ کہ محمدﷺ اللہ کے رسول ہیں۔  نماز قائم کرو، زکوٰۃ ادا کرو، رمضان کے روزے رکھو اور اگر تم بیت اللہ تک پہنچنے کی استطاعت رکھتے ہو، تو حج کرو۔مسافر نے عرض کیا، بے شک، آپﷺ نے سچ فرمایا۔ حضرت عُمرؓ فرماتے ہیں: ہمیں اس پر تعجب ہوا کہ آپﷺ سے سوال بھی کرتا ہے اور پھر جواب کی تصدیق بھی کرتا ہے۔ اس شخص نے پھر پوچھا: اے محمدﷺ! ایمان کی حقیقت کے بارے میں بتائیے: آپﷺ نے فرمایا: تم ایمان لاو اللہ پر، اس کے فرشتوں پر، اس کی کتابوں پر اس کے رسولوں پر اور قیامت کے دن پر اور اس بات کا یقین رکھو کہ بُرا بھلا جو کچھ پیش آتا ہے،...

Does really in-law is bad? (kya Sasural such me bura hota hai) کیا سسرال سچ میں برا ہوتا ہے ?

تصویر
really of in-law (Sasural) kya Sasural such me bura hota hai.  Four questions of Gabriel from our the RASOOL(SAW)ﷺ. Four sawal by Gabriel  to our the RASOOL(SAW)جبرائیل علیہ السلام کا چار سوال، رسول پاکﷺ سے . ﷺ ہمارے معاشرے میں سسرال بہت بدنام ہے۔  سسرالی رشتوں میں۔ شوہر، ساس، سسر، دیور، دیورانی، جیٹھ، جیٹھانی، نند، نندوئی۔ (مطلب نند کا شوہر) بہت گھروں میں بدنام ہیں۔ میں یہاں پر سبھی گھروں کی نہیں،پر کچھ ایسے گھر موجود ہیں جہاں یہ رشتے بدنام ہیں۔ پر دیکھنا یہ پڑتا ہے کہ کیا جو باتیں یا برائی ان کے بارے میں کی جا رہی ہے وہ سچ بھی ہے؟ یا یوں ہی ان رشتوں پر کیچڑ اچھالا جا رہا ہے۔ ،، ہاں میں یہ کہوں گی کہ کہیں کہیں واقع میں ان رشتے کے لوگوں کا رویہ اچھا نہیں ہوتا، برا ہوتا ہے کبھی کبھی تو بہت ہی برا سسرالی رشتے ہوتے ہیں اس کا مطلب ہر کوئی ایک جیسا تو نہیں ہوتا، ایک ماں کے بچوں کا رویہ جو ایک ہی ماں باپ کی اولاد ہیں جب ان کی حرکات الگ الگ ہوتے ہیں تو بھلا سارے اچھے بھی نہیں ہوتے، اور سارے برے بھی نہیں کہہ سکتے ہیں۔ یہ کچھ عورتوں کی فطرت ہے اکثر عورتیں کہتی ہیں سسرال برا ہ...

(SADQA KARNE KI KYA FAZILAT HAI). WHAT is the benefit of giving sadqa .

تصویر
ہر شخص پر صدقہ فطر واجب ہے جو ان کو ادا نہ کرے سخت گناہ گار ہوگا۔ صدقہ دینے کا بہت بڑا ثواب ہے اور  دنیا و آخرت میں اس کے بڑے بڑے فوائد و منافع ہیں چنانچہ اس کے بارے میں، میں یہاں چند حدیثیں لکھتی ہوں ان کو غور سے پڑھیں اور ہمارے پیارے رسول ﷺ کی مقدس فرمان پر عمل کریں، اپنی دنیا و آخرت کو سنواریں۔دنیا چند دنوں کا ہے اور آخرت ہمیشہ ہمیشہ کے لئے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول ﷺ نے فرمایا: جب اللہ تعالی نے (زمین) کو پیدا فرمایا تو ہلنے لگی تو اللہ تعالی نے (پہاڑوں) کو پیدا فرمایا اور زمین کو پھاڑ کے سہارے پر ٹھہرا دیا یہ دیکھ کر فرشتوں کو پہاڑ کی طاقت پر بڑا تعجب ہوا اور انہوں نے عرض کیا کہ اے پروردگار کیا تیری مخلوق میں (پہاڑوں) سے بھی بڑھ کر طاقتور کوئی چیز ہے؟ تو اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا:(لوہا) تو فرشتوں نے کہا تیری مخلوق میں (لوہے) سے بھی بڑھ کر طاقتور کوئی چیز ہے؟ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہاں (آگ) تو فروشوں نے پوچھا کہ کیا (اگ) سے بھی بڑھ کر کوئی طاقتور چیز تیری مخلوق میں ہے؟ تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہاں (پانی) پھر فرشتوں نے سوال کیا کہ کیا تیری مخلوق میں پا...

(Chor ki shakal me shaitan ke hakekat baat ). shaitan in the face of thief , real story . چور کی شکل میں شیطان

تصویر
ایک مرتبہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کو صدقہ فطر کی حفاظت کے لیے مقرر فرمایا۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ رات بھر اس مال کی حفاظت فرماتے رہے۔ ایک رات چور آیا اور مال چرانے لگا۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ نے اسے دیکھ لیا اور اسے پکڑ لیا اور فرمایا: میں تجھے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کروں گا ، چور نے کہا کہ خدا را مجھے چھوڑ دو میں چوری کے ارادے سے نہیں آیا۔ میں محتاج ہوں  حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کو رحم آ گیا اور اسے چھوڑ دیا۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ، صبح جب بارگاہ رسالت میں حاضر ہوئے، تو حضور ﷺ نے مسکرا کر فرمایا: کیا ابو ہریرہ رات والے تمہارے قیدی (چور) نے کیا کیا ؟۔  حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ نے عرض کیا: حضور ﷺ اس نے اپنی عیال داری اور محتاجی بیان کی تو مجھے رحم آگیا اور میں نے چھوڑ دیا: حضور ﷺ نے فرمایا: اس نے تم سے جھوٹ بولا,, خبردار رہنا آج رات وہ پھر آئے گا، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ: میں دوسری رات بھی اس کی انتظار میں رہا، کیا دیکھتا ہوں کہ وہ پھر واقع آ پہنچا اور م...

(Dunya ka Pahala Rishta kya hai) What was the First Relationship in the World . دنیا کا پہلا رشتہ\ میاں بیوی

تصویر
دنیا کو جو پہلا رشتہ اللہ تعالیٰ نے بنایا وہ بابا آدم علیہ السلام اور ماں حوا کا، یعنی میاں بیوی کا۔  اسکے بعد ہی ماں، باپ،بیٹا، بیٹی، بہن، بھائی، چاچا، چاچی، مامو،مامی، نانا، نانی، خالہ، دوست، دنیا کے سارے رشتے اس کے بعد ہی بنے ہیں۔ بیشک والدین کا درجہ بہت بڑا ہے کہ باپ جنت کا دروازہ تو ماں کے قدموں تلے جنت ہے,, لیکن دنیا میں سب سے پہلا رشتہ میاں بیوی کا اللہ تعالی نے بنایا: جس کو نبھانےکے لئے محبت، عزت، اور سب سے اہم احساس ہوتا ہے۔ اگر احساس کو نکال دیا جائے تو اس میں عزت پہلے ختم ہو جاتی ہے اور جب عزت ختم ہو گئی تو محبت ہے مجھے تم سے یہ صرف کہنے کی بات رہ جاتی ہے اور پھر یہ رشتہ کھوکھلا ہوجاتا ہے۔ اس رشتے کو کھوکھلا ہونے کی بہت سی وجہ ہوتی ہے: کبھی شوہر بیوی کی باتوں کو نہیں سمجھ پاتا۔ کبھی بیوی شوہر کی باتیں نہیں سمجھ پاتی ۔ کبھی اپنے من سے ایک دوسرے کی باتوں کا غلط مطلب نکال دینا۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر جھگڑا کر کے ایک دوسرے کو بے عزت کرنا۔ ایک دوسرے پر شک کرنا۔ ایک دوسرے پر الزام تراشی کرنا۔ ایک دوسرے کے گھر والوں کو برا بھلا کہنا۔ ایک دوسرے میں عیب تلاش کرنا۔ ایک دوسرے کو ٹائم...

(Khofe Se Iman Me kya Fark Aata hai ? ) What Happens to Iman due to frighten ? خوف سے ایمان میں کیا فرق آتا ہے ?

تصویر
دل میں اگر خدا کا خوف موجود ہے تو اس کا لازمی طور پر عمل پر اثر پڑتا ہے خوف خدا کے بغیر اعمال میں وہ پاکیزگی پیدا ہو ہی نہیں سکتی جو کسی معاشرے کو ٹھوس اور جاندار بنیادوں پر قائم کرنے کے لیے ضروری ہوا کرتی ہے۔  اور نہ ہی انسان خدا کا قرب حاصل کر سکتا ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے نیک اور پاک بندوں کے لیے مخصوص کر رکھا ہے اس لئے ایمان کو خوف اور امید کے درمیان قرار دیا گیا ہے امید کی لاٹھی ہاتھ میں نہ ہو تو سالک کا سفر پرکیف اور ولولہ انگیز نہیں ہوتا۔حافظ دامن گیر نہ ہو تو قدم لغزش سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔یہ دونوں چیزیں مسافرکی زیادہ سفر ہوا کرتی ہیں اور انہیں کو سفر کی آفیت کا ضامن کہا جاسکتا ہے مومن کی مثال دنیا میں ایک مسافر کی ہے اور امید کے سرمایہ کا آرزو مند بھی ہوتا ہے اور خوف کا محتاج بھی ہے یہ سرمایہ جس کے پاس جس قدر زیادہ ہو گا اور اسی نسبت سے مومن کہلائے گا۔امیدوں کے خوف سے بے نیاز انسان خواہ اس خوش فہمی میں مبتلا رہے گا کہ وہ مومن کامل ہے لیکن زبانیں معیار کے مطابق اس کے ایمان کی ایک قالب بے جان سے زیادہ حیثیت نہیں۔ جسم بیمار ہو جاتا ہے غذا مزا نہیں دیتی اور دل بیمار ہو جاتا ہے ت...