Mazlum ki baddua | مظلوم کی بددعا | Khamosh dua Jo sirf Allah sunta hai | mazloom ki aah

تصویر
Mazlum ki baddua مظلوم کی بددعا پتہ ہے آنسو کیا ہے؟آنسو ایک بہت ہی خاموش دعا ہے جو کسی انسان کو دیکھائی نہیں دیتا اور اگر دیکھ بھی گیا تو ڈھکوچلے"ڈھونگی" ڈرامے باز" چال شاجی"مطلبی" مکاری" فریبی" دوکھے باز"اور نہ جانے کیا کیا نام دیتے ہیں۔ شکر ہے ہمارے آنسوؤں کا کوئی رنگ نہیں ہوتا ورنہ درد میں ڈوبے لوگوں کا صبح کے اجالے میں رنگین تکیئے سب کے راز کھول دیتے لاکھ چھپانے کے بعد بھی ان کے سامنے آپ کے راز کھل ہی جاتے ہیں جو آپ کے خیر خواہ ہوتے ہیں۔ جو آنسوؤں کو پڑھنے کا سلیقہ جانتے ہیں وہ بہتے ہوئے آنسوؤں کو پڑھ لیتے ہیں جن آنسوؤں کو آپ چھپانا چاہتے ہیں وہ آنسو نہ چاہتے ہوئے بھی آنکھوں سے اچانک ان کے سامنے گر پڑتے ہیں پھر زبان کو کچھ بھی بیان کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی آپ کے آنسو سب کچھ بیان کر دیتا ہے ( ان کو والدین کہتے ہیں )۔  آپ کے کچھ زخم بڑے ہی گہرے اور بےرحم ہوتے ہیں جو ہمیشہ زندگی بھر آپ کے ساتھ رہتے ہیں کبھی دلوں میں درد بن کر؛ تو کبھی آنکھوں میں آنسوں بن کر؛ کبھی دماغ میں ناسور بن کر؛ کبھی جسم پر زخم بن کر اور کبھی قدم سے قدم ملاتے ہوئے بےعزتی بن...

Nafs ko kabu kaise karein ? |نفس پہ قابو کیسے کریں | How to control my self bad Desire.


IN URDU LANGUAGE

 شیطان اولاد آدم کے دل پر قبضہ جما کر بیٹھ جاتا ہے جب بندہ اللہ کا ذکر کرتا ہے تو یہ بھاگ جاتا ہے جب بندہ ذکر چھوڑتا ہے تو یہ طرح طرح کے وسوسے بندے کے دل میں ڈالتا ہے۔


 رمضان المبارک کے مہینے میں نمازیوں سے مجسد بھرا نظر آتا ہے یہاں تک کہ کبھی کبھی جگہ کم پڑ جاتی ہے تو لوگ راستے پر نماز و تراویح پڑھتے نظر آتے ہیں پر یہ نظارہ صرف دس یا پندرہ رمضان تک ہی نظر آتا ہے پھر آہستہ آہستہ مسجد خالی ہوتا جاتا ہے اور تیس رمضان ہوتے ہوتے کچھ گنے چنے ہی نمازی نظر آتے ہیں یہ ایسا اس لئے ہوتا ہے کہ لوگوں نے اپنی مطلب کی بات دماغ میں بیٹھا رکھی ہے کہ رمضان میں رحمت برستی ہے" بیشک رمضان المبارک کے مہینے میں رحمت برستی ہے" پر یہ بات کسی کو کون سمجھائے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ہمیشہ ہم بندوں پر بارش کے جیسے برستی رہتی ہے" جب کوئی اچھا ضائقہ ہماری زبان کو لگتی ہے تو حسرت ہوتی ہے کہ کب موقع ملے کہ وہی ضائقہ پھر چکھوں "تو پھر رمضان کے اندر کی گئی سجدے کی سکون کو" اللہ تعالی کے سامنے کھڑا ہونا" اللہ تعالی سے باتیں کرنا" اس سکون کو ہم کیسے بھول سکتے ہیں ؟ شیطان اولاد آدم کے دل پر قبضہ جما کر بیٹھ جاتا ہے جب بندہ اللہ کا ذکر کرتا ہے تو یہ بھاگ جاتا ہے جب بندہ ذکر چھوڑتا ہے تو یہ طرح طرح کے وسوسے بندے کے دل میں ڈالتا ہے "شیاطین تو انسان کو مار ڈالنے پر آمادہ ہے اور وہ ایک لمحہ بھی نہیں چاہتا کہ آپ نیکی یا کسی خیر کا مسافر ہوں تو ماہ رمضان میں شیطان بندھا ہوا بھی ہو اور انسان نیکی کے ماحول پہ ہو" یا نیکی کی راہوں پر ہوں" سجدوں میں ہوں" قرآن کریم کی تلاوت کر رہیں ہوں؛

تو شیطان کو تو ایک آنکھ نہیں بھاتا :وہ تو کہتا ہے بس میں چھوٹ جاؤں پھر عید کے دن ہی نپٹ لوں گا تم سے" اگر شیطان کے چھٹنے سے قبل ہم نے نفس کو کنٹرول میں کر لیا قابو میں کر لیا تو شیطان چھوٹ کر بھی کچھ نہیں کر پائے گا ورنہ وہ نفس کے ساتھ مل کے ہمارے ایمان بھی بگاڑنے کی کوشش کرتا ہے اس لئے ہمارے لئے یہ زندگی آخری موقع ہے کہ ہم اپنے نفس پہ قابو پالے۔ ان گناہوں سے بچے جو ہمیں جہنم تک لے جائے گی اب یہ سوچنے والی بات ہے کہ نفس پر قابو کیسے پایا جاسکتا ہے؟۔ نفس سے لڑنا کسی جنگ سے کم نہیں" پر کوشش تو ہر حال میں کرنی ہوگی؛ گناہوں سے بچنا ہوگا"اب سوچنے والی بات ہے کہ گناہوں سے کیسے بچا جا سکتا ہے ؟۔۔



یہ بڑا ہی آسان طریقہ ہے ایک موثر ذریعہ ہے روزہ نفس کو قابو کرنے کا ذریعہ ہے" روزہ صرف رمضان میں ہی نہیں بلکہ ہمیں ہفتہ میں بھی رکھنی چاہئے" اس لئے کہ نفس تین چیزوں سے کمزور ہوتا ہے۔"حضرت شیخ فرید الدین عطار رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ نفس نہیں مرتا لیکن اگر تین چیزیں ہو تیرے پاس تو نفس کو قابو کرنا کوئی مشکل بھی نہیں ہے اس کو کمزور کرنا کوئی زیادہ مشکل بھی نہیں ہے۔ وہ تین چیزیں کون سی ہے؟۔

(1) خاموشی کا خنجر"۔

(2)بھوک کی تلوار۔

 (3) تنہائی کا نیزہ۔

 یہ تین چیزیں نفس کی کمزوری کا سبب و ذریعہ ہے" بھوک اور پیاس کے ذریعے سے نفس کمزور ہوتا ہے تو روزہ بھوک پیاس ہے اور ہمارے آقاﷺ فرماتے ہیں: ائے جوانوں کے گرہوں تم میں سے اگر کوئی نکاح کرنے کی طاقت رکھتا ہے تو دیر نہ کرے فوراً نکاح کر لے اس لئے کہ یہ نظر اور پاکیزگی کا محافظ ہے اگر کوئی نکاح کرنے کی فی الحال پوزیشن میں نہیں ہے تو وہ کثرت کے ساتھ روزے رکھے اس لیے کہ روزہ بھوک خواہشات کو کمزور کرتے ہیں دوسری بات تنہائی یہ مجلس کے شر سے بچانے کا ذریعہ ہے جو کہ چند مجلس ہوتی ہیں جو انسان کے لئے خیر لاتی ہیں زیادہ اختلافات لوگوں کا سوال نقصان کے اور کچھ نہیں دیتا اس لئے کہ آفیت تنہائی میں ہے عورتوں کو چاہئے کہ گھر کے کام سے فارغ ہو کر گھر میں عبادت کرے اور مردوں کے لئے سب سے بہتر جگہ اللہ کا پاکیزہ گھر مسجد ہے یا پھر کامل شیخ کی صحبت ہے یا پھر تنہائی۔چوتھی جگہ سوائے ہلاکت کے اور کچھ نہیں اچھے لوگوں کی صحبت یقیناً اچھائی کا رنگ دیتی ہے اور مسجد کی حاضری مسجد کے اندر وقت گزارنا یقیناً باطن کا سوارنے کا سبب ہے۔ نہیں تو پھر تنہائی بہتر ہے اور بری مجلس سے برے ساتھی سے تنہائی ایک بہت بڑی دولت ہے۔



تو رمضان المبارک کے مہینے کے اندر ہم عبادات کی وجہ سے بہت سارے معاملات سے بچ جاتے ہیں اور ہمیں تنہائی میں سکون ملتی ہے" اور تیسری چیز خاموشی کا خنجر تو رمضان المبارک کے مہینے کے اندر ہم۔ عبادات کی وجہ سے بہت سارے گناہوں سے بچ جاتے ہیں" خاموشی کا خنجر سے ہم بہت سارے گناہوں سے بچ جاتے ہیں ہماری زندگی کی زیادہ تر گناہ ہماری اس پچاس گرام کی بنا ہڈی والی زبان کی وجہ سے ہی ہوتی ہے غیبت زبان کی وجہ سے ہوتی ہے جھوٹ زبان کی وجہ سے ہوتا ہے کسی کے دل کو چھوٹ پہنچا وہ زبان کی وجہ سے ہوتا ہے اللہ تعالیٰ کی ناشکری زبان کی وجہ سے ہوتا ہے ہم زبان کی وجہ سے ہی زیادہ گناہ کرتے ہیں اور ہمیں احساس تک نہیں ہوتا "( آپ ﷺ نے فرمایا: جو تمہارے دو جبڑوں کے درمیان تمہاری زبان" اور تمہاری پارسائی کی جگہ ان دو چیزوں کی تم مجھے ضمانت دو میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں) تو رمضان المبارک کی وجہ سے اور دینی معلومات کی وجہ سے اپنی زبان کو بھی کنٹرول ہوتی ہے" رمضان المبارک کے اندر ہمیں اس کے لیے عملی کوشش کرنی چاہیے کہ ہر سال رمضان المبارک کا تحفظ مل جاتاہے" پر ہم جہاں ہیں وہیں کھڑے ہیں تو ہمیں سوچنا چاہیے زندگی بار بار نہیں ملتی" ہم سب ہلاکت کی طرف سفر کر رہے ہیں اور ہمارے آنے والے دن بہتر اور بہت خوبصورت ہو سکتا ہے یہ ہمیں سوچنا ہے کسی کو صبح آفیس جانا ہے یا کسی خاص رشتےدار یا دوست سے ملنا ہے یا پھر صبح بچے کو سکول بھیجنا ہو تو صبح صبح ہم ان کاموں کو باآسانی ٹائم پر کرتے ہیں" پر افسوس ہم نماز اور عبادت میں کوتاہی کرتے ہیں جو ہمیں اندھیری قبر سے"قبر کی عذاب سے دنیا کی رنجش وغم سے بچا سکتی" نماز"عبادت" پاکیزگی"اللہ اور اللہ کے رسول محمد ﷺ کے قریب کر سکتی ہے ۔ اب یہ ہمیں سوچنا ہے کہ ہمیں کیا کرنا ہے


تبصرے

  1. جزاک ﷲ بہت ضروری اور سمجھنے والی باتیں ہیں اللّٰہ تعالیٰ ہمیں عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین 🤲

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

(KAINAT KYA HAI ?). WHAT IS KAINAT . کائنات کیا ہے ?

(SAHABA EKRAM KI ZINDAGI KAISI THI) .HOW WAS THE LIFE OF SAHABA EKRAM . صحابہ کرام ؓ کی زندگی

(Mard aur Aurat me kya fark hai)/ what is difference between Men and women . مرد، عورت برابر ہوتے ہیں