
جاننا چاہیے کہ مسائل شریعت چار قسم کے ہیں پہلی قسم وہ مسائل ہیں جن کا تعلیم ایمان و عقیدہ سے ہے جیسے توحید۔رسالت قیامت وغیرہ کا بیان۔ دوسری قسم وہ چیزیں ہیں جو بدنی ومالی عبادتوں سے تعلق رکھتی ہیں ۔جیسے نماز وروزہ اور حج زکوٰۃ وغیرہ ۔ تیسری قسم وہ باتیں ہیں جن کا تعلق ایک دوسرے کے ساتھ لین دین اور معاملات سے ہے۔جیسے خریدوفروخت نکاح و طلاق، حکومت و سیاست وغیرہ۔
غلامی میں نہ کام آتی ہیں تدبیریں نہ شمشیریں۔
مگر ایمان کامل ہو تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں۔
جاننا چاہیے کہ مسائل شریعت چار قسم کے ہیں پہلی قسم وہ مسائل ہیں جن کا تعلیم ایمان و عقیدہ سے ہے جیسے توحید۔رسالت قیامت وغیرہ کا بیان۔ دوسری قسم وہ چیزیں ہیں جو بدنی ومالی عبادتوں سے تعلق رکھتی ہیں ۔جیسے نماز وروزہ اور حج زکوٰۃ وغیرہ ۔ تیسری قسم وہ باتیں ہیں جن کا تعلق ایک دوسرے کے ساتھ لین دین اور معاملات سے ہے۔جیسے خریدوفروخت نکاح و طلاق، حکومت و سیاست وغیرہ۔
چوتھی قسم ہم اوصاف کا بیان جو انسان کے اخلاق و عادات اور نفسانی جذبات سے تعلق رکھنے والے ہیں جیسے شجاعت سخاوت۔ صبر و شکر وغیرہ ،، مسائل شریعت کے یہ چاروں قسمیں انسان کی صلاح و فلاح دارین کےلئے انتہائی ضروری ہیں۔لیکن واضح رہے کہ جب تک عقیدے صحیح اور درست نہیں ہوں گے تو اس وقت تک کوئی عمل مقبول نہیں ہو سکتا۔ اس لیے ضروری ہے کہ پہلے اسلام کے عقیدوں کو اچھی طرح جان کر اس پر ایمان لائیں اور سچے دل سے ان کو مان کر زبان سے اقرار بھی کریں نیو سمجھو کے عقائد جڑ ہیں اور اعمال شاخیں ہیں۔
اگر درخت کی جڑیں کٹ جائے گی تو شاہ قبی ہری بھری نہیں رہ سکتی۔ اس لیے پہلے ہم عقائد اسلام کا بیان کرتے ہیں اس کے بعد انشاءاللہ نماز روزہ زکوۃ حج وغیرہ کا عمال اسلام کا بیان بھی ہم لکھیں گے اور ان فرائض کہ کے علاوہ دوسری اسلامی مسائل کو بھی بیان کریں گے اللہ تعالی ہر مسلمان کے عقیدوں کو درست فرمائے اور عمل کی توفیق دے آمین۔
پہلا کلمہ طیب۔
دوسرا کلمہ شہادت۔
تیسرا کلمہ تمجید۔
چوتھا کلمہ توحید۔
پانچواں کلمہ استغفار۔
چھٹا کلمہ رد کفر۔
ایمان مجمل۔
ایمان مفصل۔
ان چھ کلموں اور ایمان مجمل اور ایمان مفصل کو زبانی یاد کر لو۔ اور معنوں کو خوب سمجھ کر دل سے یقین کے ساتھ ان پر ایمان لاؤ۔ کیونکہ یہی وہ کلمہ ہیں جن پر اسلام کی بنیاد ہے۔ جب تک ان کلموں پر ایمان نہ لائے کوئی مسلمان نہیں ہو سکتا۔
یہ مسلمانوں کی بہت بڑی کم نصیبی ہے کہ ہزاروں لاکھوں مسلمان ان کلموں سے ناواقف یا غافل ہیں۔حالانکہ ہر مسلمان ماں باپ پر لازم ہے کہ وہ اپنے بچوں اور بچیوں کو یہ اسلامی کلمہ زبانی یاد کرا دیں۔اور ان قلموں کے معنی بچوں کو بتا کر ذہن نشیں کروادیں۔تاکہ یہ اسلامی عقیدے بچپن ہی سے دلوں میں جم جائےاور زندگی کی آخری سانس تک ہر مسلمان مرد عورت ان عقیدوں پر پہاڑ کی طرح مضبوطی کے ساتھ قائم رہے اور دنیا کی کوئی طاقت ان کو اسلام سے برگشتہ نہ کر سکے ۔ اور جن بالغ مردوں اور عورتوں کو یہ کلمے نہ یاد ہوں ان پر بھی لازم ہے کہ وہ جلد سے جلد ان کلموں کو یاد کر لیں اور ان کے معنوں کو سمجھ کر سچے دل سے ان کو جان پہچان کر اور مان کر ان پر ایمان رکھیں۔ اور ہر وقت ان عقیدوں کا دھیان رکھیں کیونکہ یہی عقیدے اسلام کی پوری عمارت کی بنیاد ہیں۔
جس طرح کسی عمارت کی بنیاد ہل جائے یا کمزور ہو جائے تو عمارت قائم نہیں رہ سکتی ٹھیک اسی طرح اگر اسلام کی عقیدوں میں کوئی شک اور شبہ پیدا ہو جائے تو اسلام کی عمارت بالکل ہی تہس نہس اور برباد ہو جائے گی۔
اللّٰہ تعالٰی ہم تمام مسلمانوں کو ایمان پر موت دے آمین
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں