Mazlum ki baddua | مظلوم کی بددعا | Khamosh dua Jo sirf Allah sunta hai | mazloom ki aah

تصویر
Mazlum ki baddua مظلوم کی بددعا پتہ ہے آنسو کیا ہے؟آنسو ایک بہت ہی خاموش دعا ہے جو کسی انسان کو دیکھائی نہیں دیتا اور اگر دیکھ بھی گیا تو ڈھکوچلے"ڈھونگی" ڈرامے باز" چال شاجی"مطلبی" مکاری" فریبی" دوکھے باز"اور نہ جانے کیا کیا نام دیتے ہیں۔ شکر ہے ہمارے آنسوؤں کا کوئی رنگ نہیں ہوتا ورنہ درد میں ڈوبے لوگوں کا صبح کے اجالے میں رنگین تکیئے سب کے راز کھول دیتے لاکھ چھپانے کے بعد بھی ان کے سامنے آپ کے راز کھل ہی جاتے ہیں جو آپ کے خیر خواہ ہوتے ہیں۔ جو آنسوؤں کو پڑھنے کا سلیقہ جانتے ہیں وہ بہتے ہوئے آنسوؤں کو پڑھ لیتے ہیں جن آنسوؤں کو آپ چھپانا چاہتے ہیں وہ آنسو نہ چاہتے ہوئے بھی آنکھوں سے اچانک ان کے سامنے گر پڑتے ہیں پھر زبان کو کچھ بھی بیان کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی آپ کے آنسو سب کچھ بیان کر دیتا ہے ( ان کو والدین کہتے ہیں )۔  آپ کے کچھ زخم بڑے ہی گہرے اور بےرحم ہوتے ہیں جو ہمیشہ زندگی بھر آپ کے ساتھ رہتے ہیں کبھی دلوں میں درد بن کر؛ تو کبھی آنکھوں میں آنسوں بن کر؛ کبھی دماغ میں ناسور بن کر؛ کبھی جسم پر زخم بن کر اور کبھی قدم سے قدم ملاتے ہوئے بےعزتی بن...

Top 15 Signs Of Qayamat | Is Kayama-T is near | قیامت کی (15) نشانیاں


Statement of Resurrection

قیامت کی (15) نشانیاں

(15) Signs of the Hour




توحید اور رسالت کی طرح قیامت کے دن پر بھی ایمان لانا ضروریات دین میں سے ہے جو شخص قیامت کا انکار کرے وہ کھلا ہوا کافر ہے۔

Kayama-T(Resurrection)
قیامت کی (15) نشانیاں
(15) Signs of the Hour

ہر مسلمان کے لئے اس عقیدہ پر ایمان لانا فرض عین ہے کہ ایک دن یہ زمین نہ آسمان بلکہ کل عالم اور سارا جہاں فنا ہو جائے گا اسی دن کا نام قیامت ہے۔

Kayama-T(Resurrection)
قیامت کی (15) نشانیاں
(15) Signs of the Hour

قیامت سے پہلے چند نشانیاں ظاہر ہوں گی جن میں سے چند نشانیاں یہ ہیں۔ 

(1)دنیا میں آدمی زمین میں دھنسا دیئے جائیں گے۔ 

(2) علم اٹھ جائے گا۔

(3) جہالت کی کثرت ہو گئی۔

 (4) علانیہ زناکاری بکثرت ہونے لگے گی۔

 (5) مردوں کی تعداد کم ہو جائے گے۔اور عورتوں کی تعداد بہت زیادہ ہو گی یہاں تک کہ ایک مرد کی سرپرستی میں (پچاس) عورتیں ہوں گی۔

(6) ملک عرب میں کھیتی باغات اور نہریں ہو جائیں گے۔

(7) سات دین پر قائم رہنا اتنا ہی دشوار ہو جائے گا جیسے مٹھی میں انگارہ لینا یہاں تک کہ آدمی قبرستان میں جاکر تمنا کرے گا کہ کاش میں اس قبر میں ہوتا۔

 (8) لوگ علم دین پڑھیں گے مگر دین کے لئے نہیں۔ 

(9) مرد عورت کا فرمابردار ہوگا اور ماں باپ کی نافرمانی کرے گا۔

(10) مسجدوں میں لوگ شور مچائیں گے گھر۔ گھر گانے بجانے کا رواج بہت زیادہ ہوگا۔

 (12) اگلے لوگ پر لوگ لعنت کریں گے اور برا بھلا کہیں گے۔

 (13) جانور آدمیوں سے کلام کریں گے۔

 (14) ذلیل لوگ جن کو تن پہ کپڑا پاؤں کی جوتیاں نصیب نہ تھی بڑے بڑے محلوں میں فخر کریں گے۔

 (15) وقت میں برکت ختم ہو جائے گی یہاں تک کہ مہنہ مثل ایک ہفتہ کے اور ایک ہفتہ مثل ایک دن کے گزر جائے گا وغیرہ۔ وغیرہ؛"۔

Kayama-T(Resurrection)
قیامت کی (15) نشانیاں
(15) Signs of the Hour

 اللہ اور رسول نے جتنی نشانیاں قیامت کی بتلائی ہیں سب یقینا ظاہر ہو کر رہیں گے یہاں تک کہ حضرت امام مہدی کا ظہور ہوگا اور دجال نکلے گا اور اس کو قتل کرنے کے لیے حضرت عیسیٰ علیہ السلام آسمان سے اتریں گے گے یاجوج و ماجوج جو بہت ہی زبردست لوگ ہیں وہ نکل کر تمام زمین پر پھیل جائیں گے اور بڑے بڑے فساد اور برپا کریں گے گے اور خدا کی قہر سے ہلاک ہو جائیں گے پچھم سے آفتاب نکلے گا۔ قرآن مجید کے حرف اڑجائیں گے یہاں تک کہ روئے زمین کے تمام مسلمان مر جائیں گے اور تمام دنیا کافروں سے بھر جائے گی اس طرح جب قیامت کی نشانیاں ظاہر ہوچکی ہوگی تو اچانک خدا کے حکم سے حضرت اسرافیل علیہ السلام صور پھونکیں گے جس سے دنیا و آسمان ٹوٹ پھوٹ کر ٹکڑے۔ ٹکڑے ہو جائیں گے چھوٹے بڑے سب پہاڑ چور، چور ہو کر بکھر جائیں گے تمام دریاؤں میں طوفان اٹھ کھڑا ہو گا اور زمین پھٹ جانے سے ایک دریا دوسرے دریا سے مل جائے گا۔ تمام مخلوقات مر جائے گی اور سارا عالم نست و نابود اور پوری دنیا تہس نہس ہوکر برباد ہو جائے گی۔ پھر ایک مدت کے بعد جب اللہ تعالی کو منظور ہوگا تمام عالم پھر پیدا ہو جائیں گے تو دوسری بار پھر حضرت اسرافیل علیہ السلام صور پھونکیں گے پھر سارا عالم دوبارہ پیدا ہو جائے گا اور تمام مردے زندہ ہو جائیں گے اور تمام مردے زندہ ہو کر میدان محشر میں جمع ہوں گے جہاں سب کے اعمال میزان عمل میں تو لے جائیں گے حساب و کتاب ہوگا ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم شفاعت فرمائیں گے۔ اور اپنی امت کو حوض کوثر کا پانی پلائیں گے۔ نیکیوں کا نامہ اعمال داہنے ہاتھ میں اور بدوں کا نامہ اعمال بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا پھر یہ لوگ پل صراط پر چلائے جائیں گے جو لوگوں کے اعمال اچھے ہوں گے اور سلامتی کے ساتھ پل سے پار ہو کر جنت میں پہنچ جائیں گے اور جو بد اعمال اور گنہگار ہوں گے اس پل سے دوزخ میں گر پڑیں گے۔

Kayama-T(Resurrection)
قیامت کی (15) نشانیاں
(15) Signs of the Hour

کسی گناہ کو کرنے سے پہلے پہلے ہم  یہ جان لیں کہ جہنم پیدا ہوچکی ہے اور اس میں طرح طرح کے عذابوں کے سامان موجود ہیں دوزخی لوگوں میں سے جن لوگوں کے دلوں میں ذرہ بھر بھی ایمان ہوگا وہ اپنے گناہوں کی سزا بھگت کر پیغمبروں اور دوسرے بزرگوں کی شفاعت سے جہنم سے نکل کر جنت میں داخل ہوں گے مسلمان کتنا ہی بڑا گناہ گار کیوں نہ ہو مگر وہ ہمیشہ ہمیشہ دوزخ میں نہیں رکھا جائے گا۔ بلکہ کچھ دنوں تک اپنے گناہوں کی سزا پا کر جنت میں داخل کر دیا جائے گا۔ہاں البتہ کفار ومشرکین ہمیشہ ہمیشہ جہنم میں ہی رہیں گے اور طرح طرح کے عذابوں میں گرفتار رہیں گے اور ان کو موت بھی نہیں آئے گی۔ہمیں یہ بھی نہیں بھولنا چاہئے کہ جنت بھی بنائی جا چکی ہے اور اس میں طرح طرح کی نعمتوں کا سارا سامان اللہ تعالی نے پیدا فرما رکھا ہے جہاں جنتیوں کو نہ کوئی خوف ہوگا نہ کسی طرح کا کوئی رنج و غم ہوگا ان کی ہر خواہش اور تمنا کو خداوند کریم پوری فرمائے گا اور وہ بہشت کے باغوں میں قسم قسم کے میووں اور طرح طرح کی نعمتوں سے لطف اندوز ہوں گے ہوتے رہیں گے اور ہمیشہ ہمیشہ جنت میں رہیں گے نہ کبھی وہ جنت سے نکالے جائیں گے نہ موت آئے گی اب یہ ہمارے اوپر ہے کہ ہم کیا اعمال کرتے ہیں اور خود کو گناہوں سے کیسے بچاتے ہیں۔دو گناہ ایسے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ کبھی معاف نہیں فرمائے گا وہ شرک اور کفر کے گناہ کو اللہ تعالی کبھی معاف نہیں فرمائے گا ان کے علاوہ دوسرے چھوٹے بڑے گناہوں کو جس کے لئے چاہے گا اپنے فضل و کرم سے معاف فرمائے گا اور جس کو چاہے گا عذاب دے گا۔ عذاب دینا اس کا عدل ہے اور معاف کردینا اللہ کا فضل ہے اللہ تعالی ہر مسلمان پر اپنا فضل فرمائے ( آمین )۔

Kayama-T(Resurrection)
قیامت کی (15) نشانیاں
(15) Signs of the Hour

میری پیاری بہنوں اور عزیز بھائیوں تم قیامت کی ہولناکیوں سے اور جنت و دوزخ کی نعمتوں اور عذابوں کا مختصر حال جان چکے ہو۔ یقین کرو اور ایمان رکھو کہ ہم کو اور سب کو یہ دن دیکھنے ہیں لہذا خدا کے لئے دنیا کے عیش و آرام میں پڑکر آخرت کو مت بھول جاؤ صرف خوراک" پوشاک" زیورات" مکانات اور دنیاوی راحت و آرام کے سامانوں میں ہی کی فکر میں دن رات مت رہا کرو بلکہ آخرت کی زندگی کا بھی سامان کرو اور زیادہ سے زیادہ اچھے سے اچھے اعمال اور عبادت کرکے آخرت کے سامان تیار کرو اور جہنم کے عذابوں سے بچنے اور نعمتوں کی اور جنت کی نعمتوں کے پانے کی تدبیر کرو دنیا فانی ہیں یاد رکھو کہ ایک دن بالکل ہی نا گہاں اچانک موت تمہارے پاس آ کر یہ فرمائیں گے کہ اس شخص کے گھر میں ہزاروں من اناج رکھے ہوئے ہیں مگر اب ان میں سے ایک دانہ بھی نہیں کھا سکتا ہے۔ ٹھنڈے میٹھے پانی کے مٹکے بھرے ہوئے رکھے ہیں مگر اب تو ان پانیوں کا ایک قطرہ بھی نہیں پی سکتا۔ تیرے گھر میں ہزاروں لاکھوں روپے پڑے ہوئے ہیں مگر اب تو ان میں سے ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کر سکتا۔ اب تو کچھ بول بھی نہیں سکتا اٹھ کر اب تو چل پھر بھی نہیں سکتا یہ کہہ کر ایک دم ملک الموت روح قبض کرنے لگیں گے اور اس وقت تم کچھ بھی نہ کر سکو گے سوچو کہ اس وقت تمہارا کیا حال ہوگا اور تم اس وقت کس قدر افسوس کرو گے کہ ہائے کاش میں تندرستی اور سلامتی کی حالت میں کچھ عبادات " خیرات اور صدقات کر لیتا مگر اب اس پچھتاوے اور افسوس کرنے سے کیا فائدہ" اس لیے میری بہن اور میرے بھائیوں ملک الموت کے آنے سے پہلے جو کچھ اعمال صالحہ اور صدقہ و خیرات کر سکتے ہو وہ کر قبر اور دوزخ کے عذابوں سے بچنے کا سامان کر لو۔ اور جنت میں جانے اور بہشت کی نعمتوں کے پانے کا ذریعے بنا لو ورنہ بہت افسوس کرو گے کہ ہمارا عالم دین بالکل سچ کہتا تھا۔ کاش ہم ان نصیحتوں کو مان لیتے تو ہمارا بھلا ہو جاتا ہے اس لیے پھر کہتی ہو اور بار بار کہتی ہوں دنیا چند دنوں کی ہے آخرت ہمیشہ کے لئے ہے وہاں کوئی ساتھ نہ ہوگا۔ صرف اور صرف آپ اور آپ کے اعمال ہونگے ۔ اللہ تعالی ہم تمام مسلمانوں کو گناہوں سے بچائے اور نیک عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ( آمین )

Kayama-T(Resurrection)
(15) Signs of the Hour
قیامت کی (15) نشانیاں

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

(KAINAT KYA HAI ?). WHAT IS KAINAT . کائنات کیا ہے ?

(SADQA KARNE KI KYA FAZILAT HAI). WHAT is the benefit of giving sadqa .

Mazlum ki baddua | مظلوم کی بددعا | Khamosh dua Jo sirf Allah sunta hai | mazloom ki aah